Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مشتہر نام کرو تم مرا اخباروں میں

برقی اعظمی

مشتہر نام کرو تم مرا اخباروں میں

برقی اعظمی

MORE BYبرقی اعظمی

    مشتہر نام کرو تم مرا اخباروں میں

    میں تو شامل ہوں محبت کے گنہ گاروں میں

    مر کے بھی زندۂ جاوید ہیں فن کار عظیم

    جو نظر آتے ہیں تاریخ کے شہ پاروں میں

    وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں جن کے اطوار

    مجھے شامل نہ کرو ایسے قلم کاروں میں

    لوگ اب گھر سے نکلتے ہوئے یوں ڈرتے ہیں

    نذر دہشت کہیں ہو جائیں نہ بازاروں میں

    جن کے سر تال ہیں اب رونق بازار ادب

    بٹ گئی بزم سخن ایسے اداکاروں میں

    کوئی لیتا ہی نہیں بلبل شیدا کی خبر

    بوم آتے ہیں نظر شاخ پہ گلزاروں میں

    آج مفقود ہے وہ جذبۂ اصحاب رسول

    رقص کرتے تھے جو تلوار کی جھنکاروں میں

    جس کے اسلاف کی عظمت کے نشاں ہیں ہر سو

    جائے عبرت ہے وہی قوم ہے ناداروں میں

    لوگ کہتے ہیں اسے قصر تمنا اپنا

    جس کے اسلاف تھے اپنے کبھی معماروں میں

    جو کبھی میرے اشاروں پہ چلا کرتے تھے

    خوئے اخلاص وہ باقی نہ رہی یاروں میں

    نام ہے صفحۂ ہستی سے اب ان کا غائب

    ملک و ملت کے جو برقیؔ تھے وفاداروں میں

    مأخذ :
    • کتاب : Inpage File Mail By Salim Saleem

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے