مصیبت کا یہ لمحہ کاٹنا ہے
مجھے اوروں سے اچھا کاٹنا ہے
درانتی فکر کی پینی کروں گا
مجھے مصرعے کو تھوڑا کاٹنا ہے
ابھی میدان سے باہر نہ ہوں گے
ہمیں کچھ دن تو جلوہ کاٹنا ہے
غنیم ملک سے جیتیں گے ہم ہی
ذرا اک آدھ دستہ کاٹنا ہے
بچھڑ کر اس سے زندہ ہوں ابھی تک
اذیت کا یہ وقفہ کاٹنا ہے
عمل کے نت نئے تیشہ بنا کر
مجھے قسمت کا لکھا کاٹنا ہے
برا تو کاٹ لیں گے وقت تنہا
تمہارے ساتھ اچھا کاٹنا ہے
میں اس سے مسکرا کر ہی ملوں گا
خوشی سے آج غصہ کاٹنا ہے
انا کی تیغ کو کچھ تیز کر لو
فقیرو تم کو رتبہ کاٹنا ہے
ہمارا عشق ہو پایا نہ کامل
سو اب اوروں کا پتا کاٹنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.