مسکرانا تمہیں سے سیکھا ہے
مسکرانا تمہیں سے سیکھا ہے
ہر بہانہ تمہیں سے سیکھا ہے
غم کے موسم میں ہنس کے دشمن کا
دل جلانا تمہیں سے سیکھا ہے
اپنے محبوب کی خوشی کے لئے
ہار جانا تمہیں سے سیکھا ہے
مجھ کو معلوم ہی نہ تھا کچھ بھی
گنگنانا تمہیں سے سیکھا ہے
چھوٹی چھوٹی سی بات پر اکثر
روٹھ جانا تمہیں سے سیکھا ہے
غم کا مجھ پر اثر نہیں ہوتا
غم بھلانا تمہیں سے سیکھا ہے
ہم تو نا اہل تھے مگر اشرفؔ
دوستانہ تمہیں سے سیکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.