مسکرانے کو مصور نے کہا
مسکرانے کو مصور نے کہا
میں. نے کوشش کی نہیں مجھ سے ہوا
ریزہ ریزہ کر دیا تم نے مجھے
میرے ملبے میں بتاؤ کیا ملا
لفظ چہرے پر نمو ہونے لگے
میری چپ نے کام اپنا کر دیا
تیری خوشبو ہر طرف محسوس کی
ایک ایسا پھول فرقت میں کھلا
دیکھنا ہے آج تجھ کو غور سے
ہٹ ذرا پیچھے ذرا سا دور جا
وہ رہا خاموش میری بات پر
کام اس نے صاف گوئی سے لیا
خوب صورت موڑ پر بچھڑیں گے ہم
فیصلہ دونوں نے مل کر یہ کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.