مسکرانے لگی ہے خاموشی
مسکرانے لگی ہے خاموشی
دل لبھانے لگی ہے خاموشی
دل میں جیسے ہی ان کی یاد آئی
گنگنانے لگی ہے خاموشی
دل کی دھڑکن ذرا ٹھہر جا تو
کچھ بتانے لگی ہے خاموشی
بے تکلف تھی اب نہ جانے کیوں
کچھ چھپانے لگی ہے خاموشی
سخت دہشت زدہ ہوں جانے کیوں
اب بلانے لگی ہے خاموشی
ابتدا میں تو دل کو بھاتی تھی
اب ڈرانے لگی ہے خاموشی
میں ہوں سقراط وقت اور مجھے
کچھ پلانے لگی ہے خاموشی
اتنی تاریکیاں ہیں اب شاہدؔ
دل چبانے لگی ہے خاموشی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.