مطمئن ہوں کہ مجھے چھوڑ کے اتنا خوش ہے
مطمئن ہوں کہ مجھے چھوڑ کے اتنا خوش ہے
وہ جسے دیکھ کے لگتا ہے کہ بچہ خوش ہے
کتنا خوش ہے وہ محبت سے رہائی پا کر
جب سے روٹھا ہے ضرورت سے زیادہ خوش ہے
میں نہ ہوتا تو اسے نیند نہیں آتی تھی
میں تو حیران ہوں وہ شخص اکیلا خوش ہے
ایسی حالت ہے ترے ہجر میں دیوانے کی
وہ تماشہ ہے کہ ہر دیکھنے والا خوش ہے
مجھ سے بیزار سے شکوہ نہیں کرنا جائز
مجھ سا خوش ہو بھی تو لگتا ہے ادھورا خوش ہے
دوستا میں بھی کبھی مست ہوا کرتا تھا
سب مجھے دیکھ کے کہتے تھے کہ لڑکا خوش ہے
تو بتا دوست کہ فن کار کو کیا کہتا میں
جس نے مرضی سے بنا کے مجھے پوچھا خوش ہے
یہ قفس کھول دو اور سامنے سے ہٹ جاؤ
بیٹھ جائے تو سمجھ لو کہ پرندہ خوش ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.