مضطر وہ ہو گئے جو پڑی ان کے کان میں
مضطر وہ ہو گئے جو پڑی ان کے کان میں
تاثیر کس قدر تھی مری داستان میں
کیا ڈھونڈھتا ہے درد محبت کی تو دوا
ملتی نہیں دوا یہ کسی کی دکان میں
آیا ہے آج ان کے لبوں پر تمہارا نام
چپکے سے کہہ گئی ہے صبا میرے کان میں
نظریں پھریں تمہاری تو جاں ہی نکل گئی
جب ملتفت ہوئے تو ہے جان آئی جان میں
دانشؔ کیا ہے میں نے جو سوز دروں کا ذکر
چھالے سے پڑ گئے ہیں ہماری زبان میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.