نہ اپنی کہنا نہ میری سننا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
نہ اپنی کہنا نہ میری سننا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
انور نظامی جبل پوری
MORE BYانور نظامی جبل پوری
نہ اپنی کہنا نہ میری سننا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
اکیلے رونا اکیلے ہنسنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
ڈھلک کے قدموں پہ آ کے گرنا یہ حالت بے خودی میں آنچل
خیال اتنا بھی اب نہ رکھنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
یہ بے جھجھک زلف کی بغاوت نگاہ و رخسار و لب پہ قبضے
سنورنے والوں کا یہ بکھرنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
سمجھ نہ سانسوں کو بوجھ اتنا اداس رہنا بھی خود کشی ہے
خود اپنی ہستی تباہ کرنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
کہو کہ اب آئے گی قیامت تمہیں نہیں ہے میری ضرورت
تمہارا یوں فیصلے سے ہٹنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
ڈھلکتے اشکوں کا راز کھولو بتاؤ کیا غم ہے کچھ تو بولو
ہمارے ہوتے اداس رہنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
ہزار چاہا منا لوں انورؔ مگر وہ اب تک خفا ہیں مجھ سے
قریب رہتے ہوئے نہ ملنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.