نہ باپ ماں سے نہ باجی چچی چچا سے غرض
نہ باپ ماں سے نہ باجی چچی چچا سے غرض
غرض ہے اپنی تو اس بے غرض خدا سے غرض
نگوڑے مردوں کو لندن کی سیر بھائی ہے
نہ ان کو کعبے سے مطلب نہ کالکا سے غرض
نہ زندگی کو میں جانوں نہ موت کو جانوں
نہ ابتدا سے غرض ہے نہ انتہا سے غرض
خدا کو کام ہے بندوں کی آزمائش سے
نماز روزے سے مطلب نہ التجا سے غرض
خسم چھڑا کسی بھڑوے کا منہ نہیں دیکھا
حیا کو کام ہے ہم سے ہمیں حیا سے غرض
ہوا ہے بیبیو پیدا ولی کے گھر شیطان
رسول سے جسے مطلب نہ کچھ خدا سے غرض
یہ تج کے بیٹھی ہیں شیداؔ پہ دین دنیا کو
خسم سے کام ہے ان کو نہ آشنا سے غرض
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.