نہ بچ پاؤں گا میں کہ بیویاں دونوں طرف سے ہیں
نہ بچ پاؤں گا میں کہ بیویاں دونوں طرف سے ہیں
واحد انصاری برہانپوری
MORE BYواحد انصاری برہانپوری
نہ بچ پاؤں گا میں کہ بیویاں دونوں طرف سے ہیں
مرے سر پر برستی جوتیاں دونوں طرف سے ہیں
ملی ہے چور سے پولس ملا غنڈوں سے ہر نیتا
ازل سے ان میں ساجھے داریاں دونوں طرف سے ہیں
نہ لڑکے کو پسند لڑکی نہ لڑکی کو پسند لڑکا
مگر شادی کی سب تیاریاں دونوں طرف سے ہیں
دما کی وہ مریضہ ہے مجھے کھانسی نے گھیرا ہے
بڑھاپے میں بڑی مجبوریاں دونوں طرف سے ہیں
وہ ہو سسرال یا میکہ یہ کہتی ہے بہو مجھ سے
میرے کاندھے پہ ذمہ داریاں دونوں طرف سے ہیں
منسٹر ہوں کہ چپراسی وہ اچھا ہو نہیں سکتا
کہ پبلک کے لئے مکاریاں دونوں طرف سے ہیں
ترنم ہی کچھ ایسا تھا بچارہ کیا کرے واحدؔ
کہ ہلڑ اور نعرے بازیاں دونوں طرف سے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.