نہ بتوں تک نہ ہم اللہ کے گھر تک پہنچے
نہ بتوں تک نہ ہم اللہ کے گھر تک پہنچے
اپنے نالے نہ کبھی باب اثر تک پہنچے
حوصلہ دل کا رہا دل میں نظارہ کیسا
لاکھ چاہا نہ مگر آپ کے گھر تک پہنچے
رت جوانی کی گئی عالم پیری آیا
گھر سے شب کو چلے منزل پہ سحر تک پہنچے
نقش پا بھی نہ انہیں اک نظر آیا ہیہات
جو تہی بخت تری راہ گزر تک پہنچے
معتبر لوگوں سے ہم نے یہ سنا ہے مسعودؔ
در سے اٹھ کر ترے اللہ کے گھر تک پہنچے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.