نہ چاند کا نہ ستاروں نہ آفتاب کا ہے
نہ چاند کا نہ ستاروں نہ آفتاب کا ہے
سوال اب تو مری جاں ترے جواب کا ہے
یہ کس نے پیرہن خواب چاک کر ڈالا
تمہاری آنکھوں میں یہ خوف کسی عذاب کا ہے
دعا کرو کہ نہ ہو قہر ایزدی نازل
یہ وقت اپنے گناہوں کے احتساب کا ہے
کسی نے جاں ہی لٹا دی وفاؤں کی خاطر
تمہیں بتاؤ کہ قصہ یہ کس کتاب کا ہے
صعوبت سفر زیست سے نڈھال ہوں میں
کچھ ایسا ہے کہ مرا آئنہ سراب کا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.