نہ دھکا ہے نہ مکا ہے لڑائی دیکھتے جاؤ
نہ دھکا ہے نہ مکا ہے لڑائی دیکھتے جاؤ
زبانی ہو رہی ہے ہاتھا پائی دیکھتے جاؤ
خدا رکھے مری بیوی ہے نرس اور ڈاکٹر ہوں میں
ہماری دونوں ہاتھوں سے کمائی دیکھتے جاؤ
مرا وہ کون ہے کہنے کی ہمت کر نہیں سکتا
یہی کہتا ہوں سب سے ان کا بھائی دیکھتے جاؤ
مریض عشق ہو مرگی ہو جوتا ہے علاج ان کا
تم ان دونوں کی یہ دیسی دوائی دیکھتے جاؤ
سڑک پر جو گزرتا ہے لگا دیتا ہے دو چانٹے
صلائے عام ہے میری پٹائی دیکھتے جاؤ
کھلے ہیں زخم جو تم نے لگائے سیر تو کر لو
جو پھلواری مرے دل میں لگائی دیکھتے جاؤ
محبت کی برائی میں بھلائی کا بھی پہلو ہے
سلیپر کھا کے وہ نازک کلائی دیکھتے جاؤ
اگر خنداںؔ تمہاری جیب میں نوٹوں کی گڈی ہے
تو پھر تم میرے ہاتھوں کی صفائی دیکھتے جاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.