نہ دن بجھے ہیں نہ بزم شبانہ خالی ہے
نہ دن بجھے ہیں نہ بزم شبانہ خالی ہے
نہیں ہے دل کا مگر کچھ ٹھکانہ خالی ہے
قفس میں پھر چلے آئے پلٹ کے اہل قفس
کہیں چمن میں نہیں آب و دانہ خالی ہے
عجب دیار ہے یہ جس میں تاجداروں کے
جڑے ہیں تاج میں ہیرے خزانہ خالی ہے
گل و ثمر سے تہی ہاتھ شاخساروں کے
ستاروں سے فلک بیکرانہ خالی ہے
اب آئے ہو کہ نہیں دل میں آرزو کوئی
پرندے اڑ چکے ہیں آشیانہ خالی ہے
کبھی ملے تمہیں فرصت تو دیکھ لو ہم کو
بس ایک ہم ہی بچے ہیں زمانہ خالی ہے
دلوں میں درد زباں میں حلاوتیں نہ رہیں
سو مسند غزل عاشقانہ خالی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.