نہ دن کو چین نہ راتوں کو خواب آنکھوں میں
نہ دن کو چین نہ راتوں کو خواب آنکھوں میں
بھر آ رہا ہے ترے غم سے آب آنکھوں میں
جدھر وہ دیکھے ادھر صف کی صف الٹ دے ہے
بھری ہے شوخ کے ایسی شراب آنکھوں میں
تھما نہ اشک نہ نیند آئی نہ پلک جھپکی
بسا ہے جب سے وہ خانہ خراب آنکھوں میں
تمہارے ہم تو قدیمی غلام بندے ہیں
تمہیں نہ چاہئے ہم سے حجاب آنکھوں میں
قسم ہے چشم گلابی کی تیری اے گل رو
کہ یاں کھنچے ہے پڑا نت گلاب آنکھوں میں
خدا کی شان جنہیں بات بھی نہ آتی تھی
وہ اب کرے ہیں سوال و جواب آنکھوں میں
شتابی آن کے محبوبو پگڑیاں رنگ لو
نظیرؔ لایا ہے بھر کر شہاب آنکھوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.