نہ فرقت نے لوٹا نہ آہوں نے مارا
نہ فرقت نے لوٹا نہ آہوں نے مارا
محبت بھرے اشتباہوں نے مارا
مرے دل کو ان کی نگاہوں نے مارا
انہیں دو محبت پناہوں نے مارا
محبت کی ان سیر گاہوں نے مارا
تری ملتفت سی نگاہوں نے مارا
تمہاری نگاہوں کی بے شک خطا کیا
مجھے خود ہی میری نگاہوں نے مارا
پریشاں پریشاں وہ معصوم نظریں
غم عشق کے دادخواہوں نے مارا
دہائی ہے اے منزل حسن جاناں
محبت کی سنسان راہوں نے مارا
نہ دیکھو محبت سے آئینہ دیکھو
کہ ایسی ہی مجھ کو نگاہوں نے مارا
وہ کیا قدر و قیمت ترے غم کی جانیں
جنہیں زیست کی عام راہوں نے مارا
مری احتیاط جنوں ہائے باسطؔ
نہ منزل نے لوٹا نہ راہوں نے مارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.