نہ غم ہے شادمانی میں نہ غم میں شادمانی ہے
نہ غم ہے شادمانی میں نہ غم میں شادمانی ہے
نذیر محمد آرزو جے پوری
MORE BYنذیر محمد آرزو جے پوری
نہ غم ہے شادمانی میں نہ غم میں شادمانی ہے
یہ میرا مختصر قصہ ہے یہ میری کہانی ہے
تمہاری یاد کو کیسے میں اپنے سے جدا کر دوں
یہ میرے خانماں برباد دل کی اک نشانی ہے
مجھے تاکید ہے نقش قدم پر سجدے کرنے کی
مری بگڑی ہوئی قسمت انہیں شاید بنانی ہے
بس اک تصویر ناطق ہوں طلسم اعتباری میں
نہ میں ہوں زندگانی کا نہ میری زندگانی ہے
وفاداری کا مطلب بھی سمجھ لو گے ذرا ٹھہرو
ابھی نام خدا کمسن ہو آغاز جوانی ہے
عدو کا نام سنتے ہی یہ تم کیوں سہمے جاتے ہو
مجھے کوئی شکایت ہے نہ کوئی بد گمانی ہے
نہ کر عرض تمنا آرزوؔ کیا تو نہیں واقف
کبھی اس جور پرور نے کسی کی بات مانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.