نہ گیا مر کے بھی نظروں میں سمانا اپنا
نہ گیا مر کے بھی نظروں میں سمانا اپنا
گور نے مردم دیدہ مجھے جانا اپنا
ایسے سوئیں گے شب ہجر کے جاگے اک روز
ہوگا محشر میں بھی دشوار جگانا اپنا
مل کے دل اس سے ملا ہم سے نہ پھر وائے نصیب
نکلا بیگانہ وہ ہم نے جسے جانا اپنا
دن کہیں رات کہیں صبح کہیں شام کہیں
ہو تو بتلائیں کہیں ٹھور ٹھکانہ اپنا
تیرا احسان نہ بھولوں گا کبھو شوق جفا
کام تھا تیرا ہی یاد اس کو دلانا اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.