نہ گھر میں چین نہ باہر سکوں کہاں جائیں
نہ گھر میں چین نہ باہر سکوں کہاں جائیں
ہم اہل درد ہم اہل جنوں کہاں جائیں
زمین دشت بلا آسماں سراب آسا
بکھر بھی جائیں جو مانند خوں کہاں جائیں
مسافروں کو ہوئی شام دشت غربت میں
سیہ ہوا فلک نیلگوں کہاں جائیں
اس انجمن سی ہوئی اب تو بزم یاراں بھی
ہم ایسے لوگ بحال زبوں کہاں جائیں
یہ پتھروں کا نگر دشت شب میں ہے محصور
چلیں بھی لے کے جو قندیل خوں کہاں جائیں
کہاں زمین سے ملتا ہے آسمانوں سلامؔ
نظر فریب افق کے فسوں کہاں جائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.