نہ گرجا چرچ مندر مسجد و مکتب میں ہوتی ہے
نہ گرجا چرچ مندر مسجد و مکتب میں ہوتی ہے
تشدد جڑ تری دراصل ہر مذہب میں ہوتی ہے
ہمارے ذہن و دل میں بات تو بے خوف آتی ہے
مگر لغزش جو ہوتی ہے زبان و لب میں ہوتی ہے
اگر عہدہ نہ ہو تو آدمی انسان ہو جائے
یہ جو مغروریت ہوتی ہے یہ منصب میں ہوتی ہے
جو راہ حق ہے اس رستے پہ قوت رہنمائی کی
کبھی جوسیف میں ہوتی ہے کبھی جیکب میں ہوتی ہے
وہیں تہذیب ہوتی ہے جہاں تہذیب والے ہوں
نہ یہ پچھم میں ہوتی ہے نہ یہ پورب میں ہوتی ہے
کہیں بھی ہو نتیجہ جنگ کا اچھا نہیں ہوتا
لڑائی جو بھی ہوتی ہے وہ بے مطلب میں ہوتی ہے
یہ سب قسمت کی باتیں ہے وگرنہ کچھ نہ کچھ خوبی
ہوا کرتی ہے نوکر میں بھی جو صاحب میں ہوتی ہے
تماشا کرنے والے لوگ جاتے ہیں سیاست میں
ہنر مندی کہاں ہر شخص کے کرتب میں ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.