نہ گل میں نہ اب گلستاں ہی میں ڈھونڈو
نہ گل میں نہ اب گلستاں ہی میں ڈھونڈو
محبت کو بس آستاں ہی میں ڈھونڈو
نشانی محبت کی تم کو ملے گی
کسی ایک دھندلے نشاں ہی میں ڈھونڈو
پتہ شہر دل کی بہاروں کا اب تم
کہیں بام و در کی خزاں ہی میں ڈھونڈو
اگر ڈھونڈھنا ہے وجود اپنا تم کو
کسی دل کے اجڑے مکاں ہی میں ڈھونڈو
ملے گی اندھیرے میں اجلی کرن بھی
اسے سوچ کی کہکشاں ہی میں ڈھونڈو
وفا کی کہانی میں ڈھونڈو مجھے تم
کبھی ہجر کی داستاں ہی میں ڈھونڈو
ہو جس پر یقیں تم کو شاہیںؔ ازل سے
اسے اپنے وہم و گماں ہی میں ڈھونڈو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.