نہ ہم گدا نہ کسی کو پکارا کرتے ہیں
نہ ہم گدا نہ کسی کو پکارا کرتے ہیں
فقیر ہیں گزراں پر گزارہ کرتے ہیں
جو پہلے کرتے رہے گوشہائے خلوت میں
وہ ذکر یاد ترا آشکارہ کرتے ہیں
جتن کریں بھی تو آنکھوں سے محو ہوتے ہیں
جو نقش یہ در و دیوار ابھارا کرتے ہیں
کیا ہے پھر نظر انداز اس نے اہل دل
چلو کہ کار جنوں بھی دوبارہ کرتے ہیں
اب اس کے بعد وہی دشت ہو وہی رم ہے
وہی تلاش ختن ہے نظارہ کرتے ہیں
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 30)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.