نہ ہو نہیں ہے اگر اس کا شین قاف درست
نہ ہو نہیں ہے اگر اس کا شین قاف درست
وہ حق پہ ہے تو نہیں اس سے اختلاف درست
تعلقات کی تجدید کے لئے یارو
ہے اپنی اپنی کمی کا یہ اعتراف درست
عذاب جھانک رہا ہے ذرا تو فکر کرو
نہیں ہے گھر کے کواڑوں میں یہ شگاف درست
یہ روشنی تو متاع نظر کی دشمن ہے
مری نظر میں ہے اب اس سے انحراف درست
ذرا تم اپنی حدوں کا بھی جائزہ لے لو
یہ مانتا ہوں کہ ہے مجھ سے اختلاف درست
یہ جستجو تو کسی سائے کا تعاقب ہے
ہوا ہے مجھ پہ اچانک یہ انکشاف درست
ملے گا کیا تجھے انور شمیمؔ باز آ جا
نہیں ہے اس در دولت کا یہ طواف درست
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.