نہ ہوگا مسئلہ حل برہمی سے
نہ ہوگا مسئلہ حل برہمی سے
کبھی تو ہم سے ملیے سادگی سے
بہت سی خوبیاں ہیں تجھ میں لیکن
میں گھبراتا ہوں تیری دوستی سے
جو ہر حالت میں خوش رہنے لگا ہے
مجھے ملنا ہے ایسے آدمی سے
مجھے تنہا نہ کرنا دوستوں سے
بہت چاہت ہے مجھ کو زندگی سے
زیادہ روشنی راس آئی کس کو
مرا سب کچھ ہے گھر کی روشنی سے
اگرچہ چلتے چلتے تک گیا ہوں
مجھے ملنا ہے نشترؔ آپ ہی سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.