نہ ہوا مائل وفا نہ ہوا
نہ ہوا مائل وفا نہ ہوا
میرا مطلب کبھی ادا نہ ہوا
نزع میں ان کا سامنا نہ ہوا
یہ بھی اچھا ہوا برا نہ ہوا
منہ پہ ڈالے نقاب آئے ہیں
حشر میں بھی تو سامنا نہ ہوا
ناوک یار ہی رہا ہمدم
دل سے میرے کبھی جدا نہ ہوا
بد نصیبی کہ اے دل بیتاب
تو ہی اک لائق سزا نہ ہوا
ان کی تسکیں سے اور بڑھنا تھا
درد دل تھم گیا سوا نہ ہوا
دور اندیش ہے بہت ناصح
کتنا چھیڑا مگر خفا نہ ہوا
جمع اغیار تو ہیں محفل میں
میرا کیا میں ہوا ہوا نہ ہوا
مر مٹا جن کے عشق میں سیافؔ
وعدہ ان کا کبھی وفا نہ ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.