نہ اتراؤ چمن والوں حسیں پھولوں کے جوبن پر
نہ اتراؤ چمن والوں حسیں پھولوں کے جوبن پر
رہا کرتی ہے رنگینی فقط دو روز گلشن پر
کہاں ممکن کہ رہ جاتا کوئی تنکا گلستاں میں
ہزاروں بجلیاں گرتی رہیں میرے نشیمن پر
جو آنکھوں میں رہے وہ بے شبہ ہے بے بہا گوہر
وہ آنسو کیا ہے جو آ جائے چشم تر سے دامن پر
ستا لے جتنا جی چاہے جلا لے جتنا جی چاہے
تجھے رونا پڑے گا آ کے اک دن میرے مدفن پر
کمی تو کچھ نہ تھی پیکاںؔ مرے شوق شہادت میں
نہ جانے تیغ قاتل کیوں چلی رک رک کے گردن پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.