نہ جاگے ہیں نہ ہم سوئے ہوئے ہیں
نہ جاگے ہیں نہ ہم سوئے ہوئے ہیں
کسی کے دھیان میں کھوئے ہوئے ہیں
تو جس کی چھاؤں میں اترا رہا ہے
شجر یہ سب مرے بوئے ہوئے ہیں
جو کانٹے ہیں تمہارے راستے میں
تمہارے ہاتھ کے بوئے ہوئے ہیں
اٹھے تو چاند سورج مانگ لیں گے
ہمیں سونے دو ہم سوئے ہوئے ہیں
ابھی کچھ پل نمک مت ڈالیے گا
ابھی زخموں کو ہم دھوئے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.