نہ جانے کون اس دل میں خراماں ہوتا جاتا ہے
نہ جانے کون اس دل میں خراماں ہوتا جاتا ہے
کہ ساز دل کا ہر نغمہ پریشاں ہوتا جاتا ہے
بلند اتنا مذاق چشم انساں ہوتا جاتا ہے
جو تارا ٹوٹ جاتا ہے رگ جاں ہوتا جاتا ہے
نہیں قسمت میں شاید لذت درد محبت بھی
سمجھتا ہوں جسے میں درد درماں ہوتا جاتا ہے
حقیقت وہ ہے جو نظروں پہ ظاہر ہوتی جاتی ہے
وہ باطل ہے کہ جو آنکھوں سے پنہاں ہوتا جاتا ہے
تمنا تو تمنا حسرتیں بھی اب نہیں باقی
سجایا تھا جو دل میں نے وہ ویراں ہوتا جاتا ہے
محبت رنگ و بو بن کر چمن پر چھائی جاتی ہے
ہر آنسو زینت جیب و گریباں ہوتا جاتا ہے
چھپاؤں کس طرح راز محبت ان کی محفل میں
اگر چپ ہوں تو آنکھوں سے نمایاں ہوتا جاتا ہے
مری تنہائی میں تنہائیاں شاید نہیں ہوتیں
تصور اس طرح کچھ جلوہ ساماں ہوتا جاتا ہے
محبت در حقیقت موجؔ بے پایاں سمندر ہے
جسے قطرہ سمجھتا تھا وہ طوفاں ہوتا جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.