نہ جانے کس سے بچھڑے تھے ہم ایسے (ردیف .. ا)
نہ جانے کس سے بچھڑے تھے ہم ایسے
زمانہ بھر نے دل رکھا ہمارا
سدا گونجی مگر خالی ہی لوٹی
نشانہ پھر نہیں چوکا ہمارا
تصوف کی جو سنتے کچھ نا کرتے
کسی جنگل میں دل لگتا ہمارا
توازن مانگنے آیا تھا سورج
بنانا پڑ گیا سایا ہمارا
زمانہ سو گئے تھے تب جگے ہم
کوئی سپنا نہیں ٹوٹا ہمارا
شجر تھے کاٹ کے لائے گئے ہم
جہاں میں کھو گیا قصہ ہمارا
سخن سے اس کی حیرت چھین لے گا
مقرر وقت پر مرنا ہمارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.