نہ جانے زعم تھا کہ وہم تھا کہ غفلت تھی
نہ جانے زعم تھا کہ وہم تھا کہ غفلت تھی
مجھے لگا تھا کہ مجھ سے اسے محبت تھی
اسے سکون تھا آسودگی تھی فرحت تھی
مجھے جنون تھا آوارگی تھی وحشت تھی
خدا سے مانگنا ہوتا تو مانگ لیتا مگر
وہ جب ملی تو کسی اور کی امانت تھی
مجھے یہ اذن کہاں تھا کہ در پے دستک دوں
اسے پکاروں کب اس کی مجھے اجازت تھی
نہ اشک تھے نہ تبسم نہ بے قراری نہ صبر
عجیب وقت تھا تاخیر تھی نہ عجلت تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.