نہ کارواں کے لیے ہے نہ راہبر کے لیے
نہ کارواں کے لیے ہے نہ راہبر کے لیے
مجھے حیات ملی ہے فقط سفر کے لیے
میں کس سے کس کی شکایت کروں زمانے میں
نہیں ہے نیک صفت کوئی درگزر کے لیے
یہ کس نے گھول دیا زہر ان فضاؤں میں
نہیں ہے جائے اماں اپنے بال و پر کے لیے
تمام شے کا فنا ہونا اک حقیقت ہے
نہیں کسی کا یہاں ساتھ عمر بھر کے لیے
حسنؔ نے عشق سے دامن بچا لیا اپنا
بہت سے کام تھے اک عمر مختصر کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.