نہ کر کسی کی محبت کا اعتبار نہ کر
نہ کر کسی کی محبت کا اعتبار نہ کر
تمام عمر تمنا کو سوگوار نہ کر
خلوص دل ہے بڑی چیز زندگی کے لئے
ذرا سے غم میں گریباں کو تار تار نہ کر
جبین شوق کو پامال کر نہ یاس کے نام
یوں ظلم اپنی جوانی پہ بے شمار نہ کر
انہیں تو شام ڈھلے نیند آ گئی ہوگی
سحر کے وقت ستاروں کا انتظار نہ کر
کہا تھا اس نے تمہیں پیار ہم بھی کرتے ہیں
تو اس کی باتوں کا ایسے تو اعتبار نہ کر
یہ جان کر بھی کہ لندن پہ راجؔ ہے اس کا
تو میری مان لے اس پر یوں اختیار نہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.