نہ خانقاہوں کے سائے نہ تاج و تخت مجھے
نہ خانقاہوں کے سائے نہ تاج و تخت مجھے
عطا ہوا ہے فقط دھوپ کا درخت مجھے
وہ سنگ دل پہ ملائم سا ہے دم گفتار
میں نرم دل ہوں پہ لہجہ ملا کرخت مجھے
تمام عمر کی محنت پہ پھیر دے پانی
دکھائے آنکھ جب اپنے جگر کا لخت مجھے
مرے نصیب کی تاریکیوں سے کم واقف
سمجھ رہی ہے یہ دنیا ستارہ بخت مجھے
قدم قدم پہ ہے یاروں کو سیم و زر کی تلاش
دعا بزرگوں کی اپنے سفر کا رخت مجھے
ہری بھری ہے بہت فصل فکر و فن میری
یہ اور بات زمینیں ملی ہیں سخت مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.