نہ خوشی سے ہمیں نہ غم سے غرض
نہ خوشی سے ہمیں نہ غم سے غرض
ہے مگر ایک اس صنم سے غرض
نہ ہمیں جام سے نہ خم سے غرض
یار رکھتے ہیں اپنے دم سے غرض
نہیں پروا کوئی جیے کہ مرے
ہے انہیں رات دن ستم سے غرض
جو کہ شاکر ہیں اپنی قسمت پر
نہیں کچھ ان کو بیش و کم سے غرض
ہم رسول خدا کی امت ہیں
ہے ہمیں شافع امم سے غرض
اور تصدق سے اس کے رکھتے ہیں
اپنے اللہ کے ہم کرم سے غرض
عیشؔ جو اس نگہ کے عاشق ہیں
ان کو کیا خنجر دو دم سے غرض
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.