نہ کسی عقیق کی جستجو نہ کسی گہر کی تلاش ہے
نہ کسی عقیق کی جستجو نہ کسی گہر کی تلاش ہے
جو کسی کا درد بٹا سکے مجھے اس بشر کی تلاش ہے
جہاں امن و خیر کی ہو فضا جہاں ایک ایک پہ ہو فدا
جہاں فکر و غم سے ملے مفر مجھے اس نگر کی تلاش ہے
جو میں پھر رہا ہوں گلی گلی یہ نہ جانئے ہوں جنوں زدہ
ہے وبال دوش یہ سر مرا کسی سنگ در کی تلاش ہے
مرا مغز چاٹو نہ ناصحو مجھے چھوڑ دو مرے حال پر
ہوں میں دل کے روگ میں مبتلا کسی چارہ گر کی تلاش ہے
بنی بات حسب دعا مگر نہ گئی ہماری طلب ابھی
نہ ہوئے ہیں خوب پہ مکتفی ہمیں خوب تر کی تلاش ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.