نہ مسجد ہے کوئی نہ چرچ ہے نہ کوئی مندر ہے
نہ مسجد ہے کوئی نہ چرچ ہے نہ کوئی مندر ہے
اگر گھر ہے کہیں اس کا تو تیرے دل کے اندر ہے
زمانے کی نظر کو وہ بھلا آئے نظر کیسے
نہ اس کا رنگ ہے نہ روپ ہے نہ کوئی پیکر ہے
پرندوں میں چہکتا ہے گلوں میں وہ مہکتا ہے
ہے اس کی ہی اداکاری جو یہ قدرت کا منظر ہے
میں ہندو ہوں مسلماں تم یہ ہیں انسان کی باتیں
وہ ہے خالق سبھی کا اس کے آگے سب برابر ہے
ہے اندازہ مجھے آگے سفر مشکل بہت ہوگا
مگر جب ہم سفر تو ہے تو پھر کس بات کا ڈر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.