نہ میرا اعتبار ان کو نہ مجھ کو اعتبار اپنا
نہ میرا اعتبار ان کو نہ مجھ کو اعتبار اپنا
نہ ہوتا کاش اپنے واسطے دل بے قرار اپنا
نہ کوئی رازداں اپنا نہ کوئی مہرباں اپنا
نہ کوئی ہم زبان اپنا نہ کوئی غم گسار اپنا
نہ کوئی گلستاں اپنا نہ کوئی آشیاں اپنا
نہ کوئی در نہ کوئی گھر نہ کوئی ہے دیار اپنا
قفس کی آفتوں کا ڈر نہ خوشیاں آشیانے کی
بہار اپنی نہ گل اپنا کلی اپنی نہ خار اپنا
اثر اپنا نہ غم اپنا نہ سنگ اپنا نہ سر اپنا
نہ درد اپنا نہ دل اپنا نہ میں اپنا نہ یار اپنا
نہ شام غم کی تاریکی نہ تنہائی کی مایوسی
نہ چشم اشک بار اپنی نہ وقت انتظار اپنا
ہمیں اک بار مر کر پھر اگر جینا نہیں پڑتا
تو ایسی زیست کا پھر غم بھی ہوتا مستعار اپنا
ستاتی ہے مجھے دن رات اپنی بے بسی سالکؔ
تخیل باری باری سے تصور بار بار اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.