نہ مل سکی ہمیں منزل وفا کی راہوں میں
نہ مل سکی ہمیں منزل وفا کی راہوں میں
ہوا نصیب نہ رہنا تری پناہوں میں
وہ جب ملا تو بظاہر تھا مطمئن لیکن
مچل رہی تھیں کئی حسرتیں نگاہوں میں
سکون گھر کا مجھے راس ہی نہیں آیا
ہوں ابتدا سے ہی آوارگی کی بانہوں میں
مرے مزاج نے چھوڑا نہیں کہیں کا مجھے
ہزار انگلیاں اٹھتی ہیں اب تو راہوں میں
تجھے ہے فکر کہاں عاقبت کی اے سعدیؔ
گزر رہی ہے تری زندگی گناہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.