نہ مٹا ہجر کا آزار تو پھر کیا ہوگا
نہ مٹا ہجر کا آزار تو پھر کیا ہوگا
تیرا ملنا ہوا دشوار تو پھر کیا ہوگا
اب تو ہے باد موافق پہ بھروسہ تجھ کو
راہ میں آ گیا منجدھار تو پھر کیا ہوگا
میں بھلا سکتا نہیں تیری محبت لیکن
تو مرا بھول گیا پیار تو پھر کیا ہوگا
دل تصور ہی سے دیوانہ ہوا جاتا ہے
جب ہوا آپ کا دیدار تو پھر کیا ہوگا
پہلے تو آس دلاسے دیا کرتی تھی اسے
اب اگر رویا دل زار تو پھر کیا ہوگا
سوزؔ تاریکیٔ زنداں سے نکل تو آئے
نہ ملا سایۂ دیوار تو پھر کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.