نہ پہنچ سکا زمانہ مرے حال تک نہ پہنچے
نہ پہنچ سکا زمانہ مرے حال تک نہ پہنچے
میں وہاں ہوں جادہ پیما کہ خیال تک نہ پہنچے
جنہیں تجھ کو دیکھنا ہو وہ مری نظر سے دیکھیں
خد و خال میں جو الجھے وہ جمال تک نہ پہنچے
مرا انتظار وعدہ ترا اعتبار فردا
شب و روز رفتہ رفتہ مہ و سال تک نہ پہنچے
جنہیں تیری آرزو تھی جنہیں تیری جستجو تھی
کسی دام میں نہ آئے کسی جال تک نہ پہنچے
مرے دل کی دھڑکنوں میں ہیں انہیں کی آہٹیں سی
مجھے جن سے یہ گلہ تھا مرے حال تک نہ پہنچے
مرے روز و شب کا عالم نہ سمجھ سکیں گے راہیؔ
جو زوال سے نہ گزرے جو کمال تک نہ پہنچے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.