نہ پلکیں جھکاؤ نہ نظریں چراؤ
نہ پلکیں جھکاؤ نہ نظریں چراؤ
نگاہوں سے میری نگاہیں ملاؤ
اشاروں اشاروں میں کیا کہہ رہے ہو
لبوں کو دو جنبش زباں تو ہلاؤ
ستم کر رہی ہیں یہ ان کی ادائیں
مرے رب حسینوں سے ہم کو بچاؤ
غم زندگی زندگی بھر رہے گا
اسے بھول کر تم ذرا مسکراؤ
جو پہلے ہوا تھا وہی ہو رہا ہے
سیاست کہ خاطر ہمیں نہ لڑاؤ
یہ اہل جہاں سے بیاں کر دو احزمؔ
بکھیرو محبت یہ نفرت مٹاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.