نہ پھر جہاں میں بلندیٔ عز و شاں کے لئے
نہ پھر جہاں میں بلندیٔ عز و شاں کے لئے
یہ کام چھوڑ سیہ بخت آسماں کے لئے
مری فغاں ہی سے رونق ہے میری ہستی کی
صدا جرس کی ضروری ہے کارواں کے لئے
خلش نے دل کو مرے کچھ مزا دیا ایسا
کہ جمع کرتا ہوں میں خار آشیاں کے لئے
کیا ہے وار تو کام اب تمام کرتا جا
نہ چھوڑ مجھ کو ستم ہائے آسماں کے لئے
نہیں ہے شکوۂ خوبان آتشیں رخسار
ازل سے وقف ہے دل سوزش نہاں کے لئے
خدا کرے یہ سمجھ لے مآل عشق بتاں
دعا کرو کوئی محرومؔ خستہ جاں کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.