نہ پوچھ مرتبے ہم جیسے لا مکانوں کے
نہ پوچھ مرتبے ہم جیسے لا مکانوں کے
عطا ہوئے ہیں سفر ہم کو آسمانوں کے
گماں نہیں تھا مگر پھر بھی فاقہ مستوں نے
بدن سنوار دئے ہیں کئی چٹانوں کے
یہ کس مقام پہ لے آئی مفلسی ہم کو
مزاج ہاتھ نہیں آتے مہربانوں کے
کہا یہ دیکھ کے ساقی نے کیف صاحب کو
امام آتے ہیں یارو شراب خانوں کے
وہی مکان تھے شعلوں کی زد پہ اے راہیؔ
پڑوس والے محافظ تھے جن مکانوں کے
- کتاب : سائبان غزل (Pg. 57)
- Author : راہی حمیدی
- مطبع : انجمن درس ادب،چاندپور (2011)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.