نہ پوچھو ہائے کس مشکل سے ٹالا اپنے مہماں کو
نہ پوچھو ہائے کس مشکل سے ٹالا اپنے مہماں کو
نکل کر آپ سے ہم نے نکالا دل سے ارماں کو
غضب کا رنگ لائی ہے مری وحشت کی بیتابی
کہ سایا بھاگتا ہے مجھ سے پہلے ہی بیاباں کو
بہت اچھا ہوا اک شغل فرصت مل گیا ظالم
ترے شوق تغافل کو مرے ذوق تن آساں کو
جو ٹپکا آنکھ سے میری تو بس پاؤں سے مل ڈالا
سمجھتے ہیں حنا وہ خون حسرت ہائے پنہاں کو
خیال زلف نے توفیقؔ ایسا سلسلہ توڑا
پریشاں کر دیا مجموعۂ خواب پریشاں کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.