نہ پوچھو کیسے پائی ہے بہار گلستاں ہم نے
نہ پوچھو کیسے پائی ہے بہار گلستاں ہم نے
بہت مشکل دئے ہیں اس کی خاطر امتحاں ہم نے
محبت کی حقیقت کیسے بتلائیں جہاں والوں
خود اپنا راہ الفت میں لٹایا ہے جہاں ہم نے
محبت سے اسی باعث بچایا اپنے دامن کو
غم فرقت میں اکثر ڈوبے دیکھے نوجواں ہم نے
رہے محفوظ ہر دم بجلیوں کی زد سے اے مولیٰ
فنا کرکے بہت کچھ پھر بنایا آشیاں ہم نے
زباں کھولی نہیں حسانؔ ان کے رو بہ رو ہم نے
اشاروں ہی اشاروں میں سنا دی داستاں ہم نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.