نہ روشنی ہے زیادہ نہ سخت اندھیرا ہے
نہ روشنی ہے زیادہ نہ سخت اندھیرا ہے
یہ غم کی شام ہے یا درد کا سویرا ہے
جواں ہوا تو حجابوں نے ڈھک لیا اس کو
اب اس کے بعد وہ دل تیرا ہے نہ میرا ہے
ہمیں ملی بھی تو رہنے کو زندگی کی گلی
بد اور نیک عمل کا جہاں پہ پھیرا ہے
خود اپنے خون سے سینچا ہے زندگی کا شجر
جو حسرتوں کے پرندوں کا اب بسیرا ہے
بچی ہے دل میں فقط اک کرن مسرت کی
اسے بھی یاس کی بدلی نے آن گھیرا ہے
ہم اس قدر بھی اکیلے نہیں رہے ببیاکؔ
دماغ و دل میں خلا اور ہو کا ڈیرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.