نہ روک اے چارہ گر اس مضطرب کو چیخ لینے دے (ردیف .. ا)
نہ روک اے چارہ گر اس مضطرب کو چیخ لینے دے
یہ وہ نالہ ہے مر جاتا ہے جس کا روکنے والا
گیا وہ وقت جب تیری وفاؤں کی تمنا تھی
ستم گر ہم نے انداز طبیعت ہی بدل ڈالا
الٰہی جب مجھے سچی محبت تو نے بخشی ہے
تو پیدا کر کوئی میری وفا کا دیکھنے والا
تمہیں سمجھا رہا ہوں ہو سکے جب تک مجھے روکو
جو نکلی آہ دل سے کون ہے پھر روکنے والا
میں اپنے قتل کا الزام اپنے سر پہ لے لوں گا
مگر یہ تو بتا دو تم نے وہ دامن تو دھو ڈالا
منیرؔ اچھا ذریعہ ہے علائق قطع کرنے کا
اجل کا آسرا گویا ہے جاں کا پالنے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.