نہ شہرت ہے نہ رسوائی مرے پیچھے
نہ شہرت ہے نہ رسوائی مرے پیچھے
مگر ہے میری تنہائی مرے پیچھے
سپاہی میرے لشکر میں بہت کم ہیں
ہزاروں ہیں تماشائی مرے پیچھے
میں تنہا تھا مگر جب آئنہ دیکھا
تری صورت نظر آئی مرے پیچھے
مہک آنے لگی پردیس میں اس کی
چلی کچھ ایسی پروائی مرے پیچھے
کوئی خوش ہو گیا مجھ سے الگ ہو کر
کسی کی آنکھ بھر آئی مرے پیچھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.