نہ تخت و تاج نہ دولت کا تذکرہ پڑھ کر
نہ تخت و تاج نہ دولت کا تذکرہ پڑھ کر
جواں ہوا میں محبت کا قاعدہ پڑھ کر
نہ اپنے جسم پہ تعویذ باندھ کر رکھے
نہ ڈانواں ڈول ہوا کوئی زائچہ پڑھ کر
دعا بھی ملتی رہی مجھ کو میرے لوگوں کی
دوا بھی لیتا رہا اس کا فائدہ پڑھ کر
ملے گا مجھ کو وہی جو مرے نصیب میں ہے
میں سرنگوں نہ ہوا تیرا مرتبہ پڑھ کے
کڑا ہے وقت تو آسانیاں بھی آئیں گی
میں نالہ کش نہ ہوا کوئی سانحہ پڑھ کر
بتا رہا ہوں تجھے جو کہ تجربوں سے ملا
مباحثہ تو نہ کر اک کتابچہ پڑھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.