نہ تھی دید کی مجھ کو تاب اول اول
نہ تھی دید کی مجھ کو تاب اول اول
غضب تھا کسی کا شباب اول اول
کسے تاب نظارہ اپنے سوا تھی
ہوئے تھے وہ جب بے نقاب اول اول
ہمیں سب نے راہ محبت میں چھوڑا
جو تھے ہم سفر ہم رکاب اول اول
مقدر اسی کا ہے قسمت اسی کی
جو ہو عشق میں کامیاب اول اول
یہ قسمت ہماری ہے اے ماہ خوبی
ہوئے دید سے فیضیاب اول اول
ظہورؔ آئے دنیا میں جب ملک جاں سے
رہے خوب خانہ خراب اول اول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.